ETV Bharat / state

اے ایم یو کے پروفیسر محمد نصیرالدین کے انتقال پر وی سی کا اظہارِ افسوس

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں شعبہ فارمولوجی کے پروفیسر محمد نصیر الدین کا علیگڑھ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔

اے ایم یو پروفیسر محمد نصیرالدین کے انتقال پر پروفیسروں نے کیا رنج و غم کا اظہار

author img

By

Published : May 17, 2021, 9:31 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "پروفیسر محمد نصیر الدین کا ناگہانی انتقال اے ایم یو کا بڑا خسارہ ہے۔ وہ ایک قابل استاد تھے اور طلبہ میں مقبول تھے۔"

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھار گو نے کہا کہ "پروفیسر محمد نصیر الدین اپنے طلبہ پر بہت توجہ دیتے تھے۔"

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ " پروفیسر محمد نصیر الدین کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔"

پروفیسر محمد نصیر الدین مختلف کمیٹیوں اور تنظیموں سے وابستہ تھے۔ وہ جے این میڈیکل کالج میں اے ڈی آر مانیٹرنگ سنٹر کے کوآرڈینیٹر بھی تھے۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں اور معیاری رسائل میں اپنےاختصاص کے موضوعات پر مضامین لکھے اور کانفرنسوں میں شرکت کی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.