ETV Bharat / state

Covid Advisory اے ایم یو نے کووڈ 19 کے سلسلہ میں ایڈوائزری جاری کی - etv bharat urdu news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے کووِڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ Covid Advisory

Covid Advisory
Covid Advisory
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 9:17 AM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹر محمد عمران کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام طلباء اور عملے کے اراکین کووڈ-19 کے سلسلہ میں مطلوبہ عادات و اطوار کو اپنائیں، جس میں ماسک پہننا، سینیٹائزر کا استعمال کرنا چاہیے اور صابن و پانی سے بار بار ہاتھ دھونا شامل ہے۔ آنے والے امتحانات و داخلہ امتحانات کا حوالہ دیتے ہوئے اے ایم یو رجسٹرار محمد عمران کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں ہدایت دی گئی ہے کہ طلباء لائبریریوں، ریڈنگ روم، اور عوامی مقامات جیسے لفٹ، راہداری اور عوامی عمارات میں ہجوم لگانے سے گریز کریں۔

Covid Advisory
Covid Advisory

ایڈوائزری کے مطابق ”یونیورسٹی ہیلتھ سروس، اور پرووسٹوں وغیرہ کی جانب سے عوامی مقامات پر باقاعدگی کے ساتھ صفائی اور چھڑکاؤ کا کام مختلف حکومتی ہدایات کے مطابق کیا جانا ہے، اور دفاتر کے سربراہان جیسے کہ پرووسٹ وغیرہ بھی کووڈ-19 کے سلسلہ میں بیداری کے لئے اپنی ٹیموں کو حساس بنائیں اور کووڈ کے مشتبہ معاملات کی بروقت اطلاع دیں اور فوری علاج کرانے پر زور دیں“۔

یونیورسٹی ہیلتھ سروس، میڈیکل اٹینڈنس اسکیم اور جے این ایم سی ایچ کے عہدیداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی وسیع عوامی بیداری کے لیے اپنی سطح سے ضروری ہدایات جاری کریں۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ آئسولیشن اور قرنطینہ کے سلسلہ میں، وزارت صحت و کنبہ بہبود، حکومت ہند اور دیگر متعلقہ اداروں کے موجودہ قابل اطلاق رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گا۔ کسی بھی فوری مدد کے لیے پراکٹوریل ہیلپ لائن نمبر 9837000614 سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی ممکنہ لہر کے پیش نظر مظفر نگر ضلع اسپتال میں موک ڈرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.