علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے آج دسویں جماعت 2022 کے امتحانی نتیجہ کا اعلان کردیا ہے۔ کل 1618 طلباء نے شرکت کی تھی جس میں 703 طالبات سمیت 1609 طلباء نے امتحان میں کامیابی حاصل کی، طلبہ کی کامیابی کا تناسب 99.44 رہا۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ رابطہ عامہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اے ایم یو گرلز اسکول کی الشفاء نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (دسویں کلاس) کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کے دفتر کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اے ایم یو گرلز اسکول کی الشفاء نے 500 میں سے 496 نمبر حاصل کر کے دسویں جماعت کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔
وہیں ایس ٹی ایس ہائی اسکول کے بشر تاج نے 500 میں سے 494 نمبر حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ اے ایم یو گرلز اسکول کی ریتیکا وارشنے، عائشہ جبیں، عاطفہ وحید انصاری، اور اے بی کے ہائی اسکول (گرلس) کی شریا جادون نے 500 میں سے 493 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں:
Sanatan Dharma Education In AMU: اے ایم یو شعبہ اسلامک اسٹڈیز میں اب 'سناتن دھرم' کی تعلیم دی جائے گی
یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات کے دفتر کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحان (دسویں جماعت) کا نتیجہ یونیورسٹی کنٹرولر کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com پراپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
طلبا کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اور ان کی محنت کی ستائش کرتے ہوۓ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انہیں مستقبل میں مزید کامیائیوں کی دعا دی۔