ETV Bharat / state

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو آن لائن کورسز کی اجازت

author img

By

Published : Jul 2, 2021, 7:06 PM IST

Updated : Jul 2, 2021, 7:34 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سنٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم (سی ڈی او) کو مکمل آن لائن تعلیمی پروگرام شروع کرنے کے لیے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے منظوری دے دی ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو آن لائن کورسز کی اجازت
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو آن لائن کورسز کی اجازت

عالمی شہرت یافتہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کی سب سے بڑی رہائشی مرکزی یونیورسٹی ہے جس میں 20 سے زیادہ طلبہ و طالبات کے رہائشی ہال ہیں اور کل 30 ہزار سے زیادہ طلبہ تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے ملک کی تین مرکزی یونیورسٹیوں سمیت 38 اداروں کو آن لائن تعلیمی پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے جس میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی، جامیہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی بھی شامل ہیں۔

اے ایم یو کے سنٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم (سی ڈی او) کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد نفیس احمد انصاری نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا یو جی سی نے 38 یونیورسٹیوں کو آن لائن پروگراموں کے کورسز چلانے کی منظوری دی ہے، جس میی تین مرکزی یونیورسٹیاں شامل ہیں، جہاں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو ایک، جامیہ ملیہ اسلامیہ کو دو کورس شروع کرنے کی منظوری دی گئی،وہیں اے ایم یو کو 14 مختلف انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کے سنٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم (سی ڈی او) کو آن لائن پروگراموں کے کورسز چلانے کی اجازت ملی ہے جو تمام یونیورسٹیوں میں سب سے زیادہ ہے۔ یو جی سی نے ان سبھی اعلی تعلیمی اداروں کو مکمل آن لائن کورسز شروع کرنے کی اجازت دی ہے جو یو جی سی آن لائن ریگولیشن 2020 کی مطلوبہ ضروریات پوری کرتے ہیں۔ یو جی سی نے آن لائن پروگراموں کی ایکسپرٹ کمیٹی سے منظوری ملنے کے بعد مورجہ 11 جون کو نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو کا پوسٹ گریجویشن ان قرآنک اسٹڈیز کورس شروع کرنے کا اعلان

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ یونیورسٹی نے آن لائن پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ وائس چانسلر نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اے ایم یو معاشرے کے ہر طبقے کے طلبہ کو ایک کفایتی فیس ڈھانچے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ تعلیم ملک کے ہر دروازے تک پہنچ سکے۔

Last Updated : Jul 2, 2021, 7:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.