ETV Bharat / state

اے ایم یو داخلہ امتحان کے لئے مفت موبائل ایپ تیار - اترپردیش نیوز

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو سابق طلبہ ملک جنید رشید اور اریب احمد نے لاک ڈاؤن کا صحیح استعمال کرتے ہوئے کئی مہینوں کی محنت کے بعد ایک ایسا موبائل ایپ "انٹرینسلی" تیار کی ہے، جو اے ایم یو کے داخلہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلبہ و طالبات کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 7:04 PM IST

ہر سال کثیر تعداد میں ملک کے مختلف حصوں کے طلبا و طالبات اے ایم یو میں داخلہ لینے کے لیے اے ایم یو کے داخلہ امتحان میں شامل ہوتے ہیں، جس میں کئی طلبا و طالبات ایسے ہوتے ہیں جو دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کے لئے سابقہ برسوں کے داخلہ امتحان کے سوالنامے حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مفت موبائل ایپ 'انٹرینسلی'، یونیورسٹی کے سوسالہ موقع پر تیار کی گئی ہے، جو یونیورسٹی داخلہ امتحان سے متعلق پہلی ایپ ہے۔

اریب احمد نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اے ایم یو کے 100 سال مکمل ہو رہے ہیں تو یہ ہماری طرف سے چھوٹی شراکت ہے اے ایم یو کے لئے۔

یہ ایپ مفت میں پلےاسٹور پر موجود ہے اس کے علاوہ یہ ایپ پہلی ایپ ہے جو اے ایم یو داخلہ امتحان میں مدد کرتی ہے۔ اس میں بہت سارے سوالات کے ساتھ سابقہ برسوں کے سوالنامے موجود ہیں، جن کی مدد سے طلبا و طالبات گھر بیٹھے آسانی سے داخلہ امتحان کی تیاری کر سکتے ہیں۔

ایپ میں مدد کے لئے سوالات کوئز کی شکل میں دیے گئے ہیں۔ جس سے طلبہ و طالبات اپنی علمی استعداد کو پرکھ سکتے ہیں اور یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کی تیاری کتنی ہے۔

ملک جنید رشید نے بتایا کہ اس ایپ کا مقصد، بہت سارے بچے جو اے ایم یو کے داخلہ امتحان دیتے ہیں ان کو سب سے بڑی پریشانی جو ہوتی ہے وہ سابقہ برسوں کے داخلہ امتحان سوالنامے حاصل کرنا ہوتی ہے۔

جس کی وجہ سے جو لوگ دور دراز رہتے ہیں وہ حاصل نہیں کر پاتے، اگر ان کے رشتہ دار علی گڑھ میں موجود ہیں تو سابقہ برسوں کے داخلہ امتحان سوالنامے مل جاتے ہیں ورنہ نہیں۔

اس لیے بہت سارے طلباء و طالبات کو یہ اندازہ ہی نہیں ہو پاتا کہ پیپر کا پیٹرن کیا ہے تو ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ سوچا کہ کیوں نہ ایک ایسی ایپ بنائی جائے، جس میں سابقہ برسوں کے سوالنامے بھی موجود ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.