ETV Bharat / state

ایفی سائکل مقابلے میں اےایم یو کے طلبا کو ملا اعزاز - effi cycle competition in jalandhar

اے ایم یو کے طلبا کے ذریعہ بنائی گئی ہائی بریڈ الیکٹرک گاڑی 'الباٹروس' نے 'ایفی سائیکل' مقابلے میں اپنی بہترین کارکردگی کے شائقین کو متاثر کیا۔

AMU engineering students got prize in effi cycle competition in jalandhar
ایفی سائکل مقابلے میں اےایم یو کے طلبا کو ملا اعزاز
author img

By

Published : Mar 7, 2020, 5:45 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ نے تیار کدہ تین پہیہ والی ہائی بریڈ الیکٹرک گاڑی نے لولی پروفیشنل یونیورسٹی جلندھر میں گذشتہ دنوں منعقد ایفی سائیکل مقابلے میں اپنی ٹیکنالوجی اور کارکردگی سے سبھی کو متاثر کرتے ہوئے کل ہند سطح پر چھٹی رینک حاصل کی اور ٹرافی اور چیک سے نوازا گیا۔

اے ایم یو ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کی ٹیم 'گرین ویریئر' نے تین پہیہ والی ہائبریڈ الیکٹرک گاڑی جس کا نام 'البا ٹروس' نے لولی پروفیشنل یونیورسٹی جلندھر میں گذشتہ دنوں منعقد ایفی سائیکل مقابلہ 2019 میں حصہ لیا۔

اے ایم یو کے طلبا کا نیا کارنامہ

جس کو مقابلے میں شامل 118 گاڑیوں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑی قرار دیا گیا۔

'الباٹروس' نے فائنل رینک لسٹ میں کل ہند سطح پر چھٹی رنگ حاصل کی اے ایم یو کی ٹیم گرین ویریئر کو اس کی شاندار کارگردگی کے لیے ٹرافی اور چیک سے بھی نوازا گیا۔

قابل ذکر یہ ہے کہ مذکورہ گاڑی بجلی اور انسانی طاقت دونوں سے چلائی جا سکتی ہے مقابلے کا اہتمام سوسائٹی آف آٹو موٹیو انجینئرس (ایس اے ای)، شمالی ہند نے کیا تھا۔

فیکلٹی ایڈوائزر مسٹر نفیس احمد اور ڈاکٹر سید فہد انور نے مقابلے میں شاندار کارکردگی کے لئے ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ٹیم گرین ویرئیر کے اراکین میں محمد سیف الدین انصاری (کپتان)، انبساط الرحمن (نائب کپتان)، ویرانگ شرما (خازن)، چندر جیت سریش کمار سنگھ، حرا خان، چنچل اتری، ویبھو شرما، عماد رضا خاں، محمد زین (ٹرینی)، ارقم ہاشم صدیقی (ٹرینی) اور ہاشم صدیقی (ٹرینی) شامل تھے۔

ٹیم نے اپنےاسپانسرو منت اسپتال اور اے ایم یو اولڈ بوائز لاج کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.