ETV Bharat / state

اے ایم یو میں انجینیئرنگ فیکلٹی کا تعلیمی دورہ منسوخ - سلیبس مکمل نہ ہونے کے باعث انجینیئرنگ دورہ منسوخ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا وائرس اور نصاب مکمل نہ ہونے کے باعث انجینیئرنگ فیکلٹی کے تعلیمی دورے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا وائرس اور سلیبس مکمل نہ ہونے کے باعث انجینیئرنگ فیکلٹی کے تعلیمی دورے منسوخ کردیے گئے ہیں

author img

By

Published : Mar 4, 2020, 9:25 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تعلیمی دورے کورونا وائرس اور سلیبس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔

اے ایم یو میں انجینیئرنگ فیکلٹی کا تعلیمی دورہ منسوخ

واضح رہے کہ آگرہ اور نوئیڈا میں کورونا وائرس کی خبر سے ضلع علی گڑھ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔

آگرہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کا کورونا وائرس مثبت پایا گیا ہے، کورونا وائرس اور پندرہ دسمبر کی شب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پیش آئے واقع کے پیش نطر ذاکرحسین انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا کے تعلیمی دورے منسوخ کردیے ہیں۔

اے ایم یو میں انجینیئرنگ کا تعلیمی دورہ منسوخ

کالج کے پرنسپل پروفیسر سفیان بیگ کا کہنا ہے 15 دسمبر میں پیش آئے واقعے سے یونیورسٹی پر بےحد خراب اثر پڑا ہے، جس کی وجہ سے سلیبس بھی مکمل نہیں ہو پایا۔

اسی ضمن میں کورونا وائرس اور سلیبس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کے تعلیمی دورے منسوخ کر دیے ہیں، تاہم اس فیصلے کو کالج کے کچھ طلبا نے صحیح تو کچھ نے غلط بتایا۔

پرنسپل پروفیسر سفیان بیگ نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ میرا نہیں فیکلٹی کے ڈین کا ہے اور ڈین صاحب نے اپنے آپ کو مصروف بتاتے ہوئے ملنے سے منع کردیا۔

کالج کے طالب علم صمد نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'سر کا اچھا فیصلہ ہے، کیوںکہ 15 دسمبر کو پیش آئے واقعے کی وجہ سے ہمارے پاس وقت کی کمی ہے، اور سلیبس بھی مکمل نہیں ہے، اس لیے اگر تعلیمی دورہ نہیں ہوگا تو ہم اضافی کلاس بھی کرسکیں گے'۔

پروفیسر سفیان بیگ کے اس فیصلے پر کالج کے دوسرے طالب علم 'سبھاش دکشت کا کہنا ہے کہ اعلی فیکلٹی نے جو فیصلہ لیا ہے وہ صحیح ہی لیا ہوگا، لیکن اس میں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ سلیبس مکمل نہیں ہو پائے گا تو جو کلاسز بند رہی تھی وہ پچیس دن رہی تھی باقی وہاں پر اضافی کلاس کی جارہی ہے جو پچیس دنوں میں برابر ہوسکتی ہے، اس لیے انہیں ہمارے تعلیمی دورے کو منسوخ نہیں کرنا چاہیے'۔

سبھاش دکشت نے کہا کہ 'رہی بات کورونا وائرس کی، تو وہ تو کہیں بھی ہوسکتا ہے اگر ہم تعلیمی دورے پر نہیں جائیں گے، تو ہم لوگوں کو عملی علم کہاں سے آئے گا اور اس طرح کے دورے کو روکا جائے گا تو اس کا فنڈ کہاں جائے گا، کیا وہ فنڈ انتظامیہ اپنے استعمال میں لائے گی کیا؟

کالج کے ایک اور طالب علم نے بتایا کہ 'میں اس فیصلے سے خوش نہیں ہوں، کیونکہ اس تعلیمی ماحول میں جہاں انجینیئرنگ فیکلٹی ہو، جہاں لڑکوں کو جسمانی زبان کے ساتھ ساتھ اضافی نصاب سرگرمیاں بھی چاہیے ہوتی ہیں اس لیے میں تعلیمی دورے کے حمایت میں ہو، کیوں تعلیمی دورے تعلیم کے ساتھ ساتھ شخصیت کی نشوونما کے لیے بھی کارگر ثابت ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.