ETV Bharat / state

Doctors Strike Continue At AMU اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ - جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال آج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے سبب دور دراز سے آنے والے مریضوں کو بنا علاج کے ہی لوٹنا پڑرہا ہے۔

اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2023, 6:46 PM IST

اے ایم یو ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ

علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کا شمار ملک کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہوتا ہے جہاں روزانہ ریاست اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں سے بڑی تعداد میں مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔ ایمرجنسی میں علاج کے دوران اے ایم یو طلباء اور میڈیکل اسٹاف کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی رہتی ہیں۔اس کی وجہ سے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف ہڑتال پر چلے جاتے ہیں۔

علاج کے دوران لڑائی کی وجہ سے کچھ روز قبل ہی جونیئر ڈاکٹرز کی پانچ روزہ ہڑتال ختم ہوئی ہے اور گزشتہ روز سے پھر ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کا طلباء پر بدتمیزی کا الزام ہے۔ طلباء ڈاکٹرز پر علاج میں تاخیر اور بدتمیزی کا الزام ہے۔ ان الزامات کے سبب دور دراز سے آنے والے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو بنا علاج کے ہی واپس لوٹنا پڑھ رہا ہے۔

میڈیکل کالج کی ایمرجنسی پر موجود دور دراز سے آنے والے مریضوں نے بتایا علاج کے لئے ہم یہاں آئے تھے لیکن یہاں آکر معلوم چلا ڈاکٹرز کی ہڑتال ہے اب ہم یہاں سے اپنے مریض کو واپس لے کر جا رہے ہیں۔ تیمارداروں کا کہنا ہے کہ ہم اس سرکاری اسپتال میں اس لئے آئے تھے کیونکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کروانے کے لئے ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے اب سمجھ نہیں آتا رہا ہے کیا کریں اور کہا جائے وہیں ہڑتال کی وجہ سے ایک مریض کا ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے منع کر دیا اور اس کو دہلی کے اسپتالوں کے لئے ریفر کر دیا۔

مطاصر طلباء اور طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز میڈیکل کالج میں علاج کے دوران جواہر بھی ہوا وہ سب سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہے حالانکہ کہ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو دیکھ لی ہیں جس میں واضح ہے کہ ہماری کوئی غلطی نہیں ہے باوجود اس کے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف گزشتہ روز سے ہڑتال پر ہے جس سے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے، علاج کے لئے ارہے مریضوں اور تیمارداروں کی حالت ہمسے نہیں دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:UP Judicial Services آر سی اے کے 6 طلباء نے یوپی جوڈیشل سروسز میں کامیابی حاصل کی

ڈاکٹرز کی ہڑتال سے متعلق موقع پر موجود سی ایم او نے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کردیا اور ہڑتال پر ڈاکٹرز نے بھی کیمرے پر کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کردیا ہے۔میڈیکل کالج کے پرنسپل سے ملاقات کرنے کے لئے انہیں ٹیلی فون کیا گیا تو انہوں نے ٹیلی فون ہی نہیں اٹھایا۔مختصر یہ کہ میڈیکل انتظامیہ نے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی ہڑتال پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا اوٹھانا پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.