ETV Bharat / state

AMU Doctors اے ایم یو ڈاکٹرز کی غیر معینہ ہڑتال ختم

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 7:52 PM IST

اے ایم یو انتظامیہ نے ایم ڈی (یونانی) ڈاکٹرز کی اسٹیپنڈ کی بحالی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے کر 47 روز سے جاری غیرمعینہ ہڑتال کو ختم کروا دیا۔ ڈاکٹرز نے بتایا اگر جلد اسٹیپنڈ کی بحالی نہیں ہوئی تو دوبارہ ہڑتال کر سکتے ہیں۔

اے ایم یو ڈاکٹرز کی غیر معینہ ہڑتال ختم
اے ایم یو ڈاکٹرز کی غیر معینہ ہڑتال ختم
اے ایم یو ڈاکٹرز کی غیر معینہ ہڑتال ختم

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا اجمل خان طبیہ کالج و اسپتال 1927 میں قائم ہونے والا یونانی طب کا ایک باوقار ادارہ ہے، جسے یونانی دنیا کا AIIMS بھی کہا جاتا ہے۔

کالج میں BUMS کورس کے ساتھ پوسٹ گریجویشن کورس کے تحت MD یونانی میں داخلہ ملتا ہے جس کی مدت تین سال ہے جو تحقیقی کام پر مشتمل ہیں۔ تحقیقی کام کے لیے حکومت ان محقق کو فنڈ فراہم کرتی ہے جسے اسٹیپنڈ (STIPEND) کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز 2019 سے اسٹیپنڈ نہیں ملنے کے خلاف اجمل خاں طبیہ کالج کے ہسپتال میں غیر معینہ ہڑتال پر تھے جس کو یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر ختم کروادی اور ڈاکٹرز کو جلد اسٹیپنڈ بحالی کی یقین دہانی کروائی۔

اجمل خاں طبیہ کالج میں کل 11 شعبے ہیں جن میں سے 8 شعبوں کے 84 طلباء کو اسٹیپنڈ نہیں مل رہا ہے جبکہ 3 شعبہ کے 36 طلباء کو اسٹیپنڈ وقت پر دیا جا رہا ہے۔

پانچ رکنی کمیٹی :
۱۔ اے ایم یو رجسٹرار
۲۔ اے ایم یو فنانس آفیسر۔
۳۔ پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج۔
۴۔ ڈین اجمل خاں طبیہ کالج۔
۵۔ ڈاکٹر عزیر، ایم ڈی طالب علم۔
۶۔ ڈاکٹر ممتاز، ایم ڈی طالب علم۔

ایم ڈی طلباء نے بتایا ہڑتال کے 47 ویں روز دھرنے پر یونیورسٹی رجسٹرار آئے تھے جنہوں نے اسٹیپنڈ کی بحالی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے ہمیں یونیورسٹی انتظامیہ اور کمیٹی پر بھروسہ ہے کہ وہ ہمارے اسٹیپنڈ کی بحالی جلد کروائے گی اور اگر ہمیں لگتا ہے کہ اسٹیپنڈ کی بحالی کے لئے کمیٹی کچھ کام نہیں کر رہی ہے تو ہم دوبارہ ہڑتال شروع کرکے دھرنا لگا دیں گے۔

ڈاکٹرز نے بتایا ہڑتال کے دوران ہماری پڑھائی اور مریضوں کے علاج کا بھی نقصان ہو رہا تھا یونیورسٹی انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ہمنے سوچا فی الحال ہڑتال ختم کردیتے ہیں۔ اگر ہمیں معلوم چلا کہ کمیٹی تشکیل صرف دھرنے کو ختم کرنے کے لئے دی گئی ہے تو ہم دوبارہ ہڑتال پر جا کر دھرنا لگا دے گے جس میں وقت نہیں لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں:AMUTA on UCC یو سی سی پر بحث فی الحال بے معنی، اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا بیان

واضح رہے ڈاکٹرز کے دھرنے کو ختم کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ اور سماج دشمن عناصر نے رات کے اندھیرے اور دن کی روشنی میں کئی مرتبہ دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی جو ناکام سابت ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.