ETV Bharat / state

AMU Unani Medical College: اے ایم یو نے دانتوں کے علاج کے لیے تیار کیا یونانی ٹوتھ پیسٹ

اے ایم یو کے طبیہ کالج Tibbiya College AMU نے دانتوں کی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے پایوڈنٹ نامی ایک ٹوتھ پیسٹ بنایا ہے، جو دانتوں کی سب سے عام بیماری پائریا کا مؤثر علاج فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ مسوڑھوں سے خون بہنا، مسوڑھوں میں سوجن جیسے بیماری کا بھی مکمل علاج ہے۔

اے ایم یو نے دانتوں کے علاج کے لیے تیار کیا یونانی ٹوتھ پیسٹ

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 3:52 PM IST

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی Aligar Muslim University کے دواخانہ طبیہ کالج نے دانتوں کی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے پایوڈنٹ (Payodent) نامی ایک ٹوتھ پیسٹ بنایا ہے، جو دانتوں کی بیماریوں کو دور کرنے کے لیے کافی مفید ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور AMU VC Tariq Mansoor نے اس ٹوتھ پیسٹ کے حوالے سے کہا کہ ' اے ایم یو طبیہ کالج نے یونانی طب کے شعبے میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اور انہوں نے امید ظاہر ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ دوا ملک بھر میں ایک عام گھریلو مصنوعات کے طور پر جانا جائے گا۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ ' ایسے وقت میں جب لوگ بے تابی سے تمام گھریلو ضروریات کے لیے یونانی مصنوعات، خاص طور پر ادویات اور دیگر بیوٹی پراڈکٹس کی تلاش میں ہیں، تو یہ ٹوتھ پیسٹ ان لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا جو دانتوں کے مسائل سے پریشان ہیں۔ تاہم انہوں نے دواخانہ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ صارفین تک اس دوا کی زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے اپنی قابل اعتماد اور ملک گیر مارکیٹنگ پر توجہ دیں۔

مزید پڑھیں:

پروفیسر سلمیٰ احمد (ممبر انچارج، ڈسپنسری طبیہ کالج) نے کہا کہ یہ ٹوتھ پیسٹ اکیڈمک-انڈسٹری انٹرفیس اور سیدلہ ڈیپارٹمنٹ، اجمل خان طبیہ کالج اور ڈسپنسری طبیہ کالج کے درمیان ایک باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ AMU developed Greek toothpaste for dental treatment

سلمیٰ احمد کے مطابق "اس ٹوتھ پیسٹ کو متعلقہ محکمہ سے پیٹنٹ کرایا گیا ہے اور ڈسپنسری طبیہ کالج کی ملکیت ہے۔" آیوش کی وزارت کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف یونانی سروسز کے ذریعہ منظور شدہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی سب سے عام بیماری پائریا کا مؤثر علاج فراہم کرتا ہے، جس میں مسوڑھوں سے خون بہنا، مسوڑھوں میں سوجن، کیویٹی، حساسیت اور سانس کی بو شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.