علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) نے بتایا اے ایم یو کورٹ کی خصوصی میٹنگ میں یونیورسٹی کے سال 2018-19 کی سالانہ رپورٹ، سال 2018-19 اور 2019-20 کے بجٹ تخمینہ اور 2017-18 و 2018-19 کے مالی گوشوارے 'سی' و 'اے جی' کی آڈٹ رپورٹ پر غور و خوض اور انہیں منظور کیا جائے گا۔
یہ خصوصی میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بتاریخ 27 جون بروز سنیچر بمطابق 2020 کو عمل میں لائی جائے گی۔