ETV Bharat / state

AMU Election: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ و ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات مارچ میں منعقد ہوں گے - اے ایم یو کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی کا بیان

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کو اگلے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا عمل ’اے ایم یو ایکٹ‘ کے مطابق شروع کر دینا چاہیے تھا کیونکہ 16 مئی 2022 کو موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی پانچ سال کی مدت کار ختم ہو رہی ہے-Aligarh Muslim university's VC Selection

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 10:43 AM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا یونیورسٹی ایگزیکٹو کونسل اور کورٹ کے انتخابات 10 مارچ کے بعد کروائے جائیں گے۔

اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے کل 28 ایگزیکٹو کونسل کے اراکین میں سے 13 موجود ہیں۔ اور یونیورسٹی کورٹ کے کل 183 ممبران میں سے 43 موجود ہیں۔ یعنی تقریبا 15 ایگزیکٹو کونسل اور 140 کورٹ کے ممبران کا انتخاب ہونا ابھی باقی ہے۔Aligarh Muslim university's VC Selection

اے ایم یو

یونیورسٹی انتظامیہ کو اگلے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا عمل ’اے ایم یو ایکٹ‘ کے مطابق شروع کر دینا چاہیے تھا کیونکہ 16 مئی 2022 کو موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی پانچ سال کی مدت کار ختم ہو رہی ہے

واضح رہے کہ اس سے متعلق کچھ روز قبل وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے خلاف صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند کے نام ایک شکایتی خط بھی لکھا گیا تھا۔ جس میں نئے وائس چانسلر کے انتخاب میں رخنہ ڈالنے اور وقت کے مطابق انتخابی عمل نہ شروع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اگلے وائس چانسلر کے لئے اے ایم یو ایکٹ کے ضوابط کے مطابق ایگزیکٹو کونسل (ای سی) اور اے ایم یو کورٹ ممبران کا انتخاب ابھی تک نہیں کرایا گیا ہے۔ جب تک ان دونوں گورننگ باڈی کا الیکشن نہیں ہوگا تو نئے وائس چانسلر کا انتخاب کیسے عمل میں آئے گا؟۔

یونیورسٹی ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا اب تک انتخابات نہ کرائے جانے کی وجہ کرونا وبا تھی۔ اور اب یونیورسٹی کو بھی مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ریاست اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے سبب 10 مارچ تک ضابطہ اخلاق کی وجہ سے انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔ اس لیے 10 مارچ کے بعد جو بھی یونیورسٹی کے انتخابات بچے ہوئے ہیں چاہے وہ ایگزیکٹو کونسل کے ہو یا اے ایم یو کورٹ کے ان کا عمل شروع ہو جائے گا۔

پروفیسر شافع نے مزید بتایا جیسے ہی ضابطہ اخلاق 10 مارج کو ختم ہو جائے گا اس کے بعد ہی یونیورسٹی انتخابات کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن (AMUTA) کے انتخابات یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ہی کرواتی ہے اس کی تاریخ کا وہیں طے کریں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے یونیورسٹی انتخابات کی تاریخ کا اعلان سے متعلق فیصلے کا ڈاکٹر مراد نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے یونیورسٹی ایگزیکٹو کونسل اور یونیورسٹی کورٹ کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔ جو بہت ضروری ہیں۔اگر یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن صرف اعلان سے کچھ نہیں ہوگا وقت پر ہو جائے تو اچھا ہوگا گا۔

مزید پڑھیں:Aligarh Muslim University: اگلے وائس چانسلر کے لیے فوری عمل شروع کرنے کی اپیل

واضح رہے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور ایک برس کی مدت کار کی توسیع کے مطابق 17 مئی 2017 کو اے ایم یو کے وائس چانسلر 5 سال کی مدت کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ جن کی مدت کار 16 مئی 2022 کو ختم ہو رہی ہے۔ ایک برس کی مدت کار کی توسیع کی گئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.