ETV Bharat / state

اے ایم یو: عمران علی نے دسویں جماعت میں ٹاپ کیا - اے ایم یو

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سیکنڈری اسکول سرٹیفیکٹ دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں 96.07 فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔

AMU Class 10 results out; overall pass percentage at 96.07%
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی: دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 9:08 PM IST

اے ایم یو کے دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا، امتحان میں 1425 طلبا و طالبات نے شرکت کی تھی جن میں سے 1369 طالب علموں نے کامیابی حاصل کی۔

عمران علی 99 فیصد نمبر حاصل کر کے اعلی مقام حاصل کیا۔ ایس ٹی ایس اسکول کے طالب علم عمران علی نے 500 میں سے 495 نمبر حاصل کر کے لڑکوں میں اول مقام حاصل کیا جبکہ ایس ٹی ایس اسکول کے ہی شہان عثمانی اور اے ایم یو سٹی اسکول کے ستیہ نارائن پاٹھک نے 494 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور سے دوسرا مقام حاصل کیا۔ لڑکیوں میں اے ایم یو گرلس اسکول کی اسریٰ سہیل نے 491 نمبر حاصل کر کے اول مقام حاصل کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں طالب علموں نے اپنی محنت سے جو شاندار مظاہرہ کیا ہے اس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے ان کے سنہرے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ضلع سمبل سے تعلق رکھنے والے عمران علی اپنے والدین کے ساتھ دودھ پور تھانہ سول لائن علی گڑھ میں رہتے ہیں۔ والدین نے عمران کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔عمران انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر کے ایک کامیاب انجینئر بن کر ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.