اس موقع پر عالمی المنائی ڈائریکٹری کا اجلاس عمل میں بھی آئے گا۔ اس کے علاوہ مختصر فلم 'نوسٹلجیا' کی نمائش بھی ہوگی۔
اس فلم میں یونیورسٹی ترانے کو موسیقی کی شکل میں میر اختر حسین نے پیش کیا ہے۔
المنائی میٹ اس اعتبار سے خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ اس کا انعقاد یونیورسٹی کے صدی سال میں ہو رہا ہے۔
سینٹینری المنائی میٹ کے مہمانان ڈاکٹر حسن کامل (یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا کرز میں بورڈ کے سربراہ) الومنائی میٹ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
مہمان اعزازی میں پروفیسر نجمہ اختر (وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ)، طارق چوہان (گروپ چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ای ایف ایس فیسلٹیز سروسیز، یو اے ای)، محبوب الحق (چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، میںگھالیہ) اور نورالحسن آئی پی ایس (ڈپٹی کمشنر آف پولس، ناگپور) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
غیرمسلموں کو پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی اپیل
سینٹینری الومنائی میٹ کا رجسٹریشن لنک۔
https://amuevents.webex.com/amuevents/onstage/g.phd?MTID=ec64c879246b8842335e4b93b1266c876