رجسٹرار کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اتر پردیش میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام کے لیے حکومت اتر پردیس کی طرف سے جاری ایڈوائزری کےتحت یہ فیصلہ دیا گیا ہے۔
ستمبر مہینے میں ہر سنیچر اور اتوار کے روز یونیورسٹی کے لازمی خدمات جیسے کہ طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی کی سپلائی، اقامتی ہال کی خدمات، سینٹر آٹوموبائل ورکشاپ، ٹیلیفون شعبہ، مرکزی انتظامی دفاتر، پراکٹر دفتر، کمپیوٹر سنٹر، اے ایم یو گیس ایجنسی وغیرہ متعلقہ سربراہ شعبہ کی ہدایت کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔