ETV Bharat / state

اے ایم یو: ضرورت مند طالبات کو مفت لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون فراہم کیے گئے - اردو نیوز اترپردیش

پروفیسر تابش نے اس کے کار خیر کے لیے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق احمد اور صدر نرگس جہاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے وقت آن لائن تدریس کا سلسلہ شروع ہوا ہے، ایسے وقت میں بہت سی طالبات ایسی ہیں جو اپنے خرچ سے لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون نہیں خرید سکتی ہیں۔

amu biochemistry department distributed laptops and smartphone for online classes
ضرورت مند طالبات کو مفت لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون فراہم کیے گئے
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 6:41 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بایو کیمسٹری شعبہ کی ضرورت مند طالبات کو آن لائن پڑھنے کے لئے مفت لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون فراہم کیے گئے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الیومنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو، امریکہ کے عطیہ سے 55 لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون خریدے گئے ہیں تاکہ کووڈ 19 کے بحران کے وقت آن لائن پڑھائی کے لئے ضرورت مند طالبات کی مدد کی جا سکے۔

صدر شعبہ پروفیسر محمد تابش نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے شعبہ کی طالبات کو لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون کی فراہمی کے لیے 19 لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کی تھی۔ کچھ طالبات کو بذات خود اور کچھ طالبات کو بذ ریعہ ڈاک لیپ ٹاپ/ اسمارٹ فون تقسیم کئے گئے۔

amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

پروفیسر تابش نے اس کے کار خیر کے لیے ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق احمد اور صدر نرگس جہاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا کے وقت آن لائن تدریس کا سلسلہ شروع ہوا ہے، ایسے وقت میں بہت سی طالبات ایسی ہیں جو اپنے خرچ سے لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون نہیں خرید سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

بھارتیندو ہریش چندر اردو میں عشقیہ شاعری کیوں کرتے تھے؟

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الیومنائی ایسوسی ایشن گریٹر شکاگو کے عطیہ سے ان کی مدد کی گئی ہے۔ طالبات کا انتخاب اسکریننگ کے بعد کیا گیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.