ETV Bharat / state

National Geoscience Award اے ایم یو کے سابق طالب علم کو نیشنل جیو سائنس ایوارڈ سے نوازا گیا - نیشنل جیو سائنس ایوارڈ

صدر جمہوریہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے سابق طالب علم ڈاکٹر ولی الرحمن کو باوقار نیشنل جیو سائنس ایوارڈ سے نوازا۔ AMU alumnus Rahman receives prestigious National Geoscience Award

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 18, 2023, 6:24 PM IST

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ارضیات کے سابق طالب علم ڈاکٹر ولی الرحمن کو باوقار نیشنل جیو سائنس ایوارڈ سے نوازا۔ وہ فی الوقت نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ، وزارت ارتھ سائنس، حکومت ہند میں سائنسداں -ای کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر ولی الرحمٰن کو یہ ایوارڈ نئی دہلی میں منعقدہ پروگرام میں مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے اور جیولوجیکل سروے آف انڈیاکے سینئر اہلکاروں کی موجودگی میں دیا گیا۔

ڈاکٹر ولی الرحمٰن نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ کو دیتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا طالب علم ہونا ان کے لیے فخر و اعزاز کی بات ہے۔ صدر شعبہ پروفیسر کنور فراہیم خان نے ڈاکٹر ولی الرحمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے باوقار ایوارڈ حاصل کر کے اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ باوقار نیشنل جیو سائنس ایوارڈ ملنے پر خاص کر شعبہ ارضیات کے اساتذہ اور طلباء نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈاکٹر ولی الرحمن کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: Students Protest in AMU اے ایم یو طلباء کا وائس چانسلر لاج پر احتجاج

واضح رہے کچھ ماہ قبل شعبہ ارضیات کی طالبہ سارہ افضل کے لئے نمامی گنگا پروجیکٹ، وزارت جل شکتی، حکومت ہند اور نیشنل انسٹی آف اربن وزارت ہاؤسنگ و شہری امور حکومت ہند کی جانب سے ری ایچینگ اربن ریورز کے موضوع کے تحت 50 ہزار روپے کی گرانٹ منظور کی گئی تھی۔ وہ ملک میں مذکورہ گرانٹ حاصل کرنے والے دس افراد میں سے ایک تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.