ETV Bharat / state

اے ایم یو کی خواتین طالبات کے لئے 80 لاکھ روپئے کا عطیہ - اے ایم یو کی طالبات کے لئے 80 لاکھ روپئے کا عطیہ۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی غریب طالبات کو آن لائن تعلیم و تدریس کے لیے اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ/ لیپ ٹاپ مہیا کرانے کے خاطر گریڈ شکاگو، امریکا کی اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن کے ایک خطیر رقم عطیہ کی گئی ہے۔ ایشو سی ایشن نے ویمنس کالج کی طالبات کے لیے ساٹھ لاکھ روپے اور بایو کیمسٹری شعبہ (فیکلٹی آف لائف سائنس) کی طالبات کیلئے 18.90 لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا ہے تاکہ کووڈ 19 کے دوران ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

اے ایم یو کی خواتین طالبات کے لئے 80 لاکھ روپئے کا عطیہ

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 4:26 PM IST

یہ عطیات اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی اپیل پر ابنائے قدیم کی جانب سے موصول ہوئے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس سلسلہ میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی ہے تاکہ ضرورت مند طالبات کی شناخت کے لیے طریقہ کار وضع کیا جا سکے۔اس کمیٹی میں پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل ویمنس کالج) اور پروفیسر محمد تابش (صدر، شعبہ بایوکیمسٹری) شامل ہیں۔

پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلے میں کہا کہ "غریب طالبات کی اس مدت کے لیے میں اے ایم یو الومنئی ایسوسی ایشن آف گریٹر شکاگو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا یہ نیک جذبہ لائق ستائش اور قابل تقلید ہے"۔

یونیورسٹی کے فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر نے کہا کہ مذکورہ رقم ضرورت مند اور غریب طالبات کے لیے مخصوص کی گئی ہے جو آن لائن تعلیم کے لیے ڈیجیٹل ڈیوائس خرید نہیں سکتے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

AMU Alumni
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.