ETV Bharat / state

اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کی زمین خریدنے کیلئے فنڈ کی اپیل - اے ایم یو نیوز

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سو سال پرانے اے ایم یو سٹی ہائی اسکول زمین کی لیز ختم ہو گئی ہے۔ اسکول کے لیے اس زمین کو خریدنے کے لئے اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی نے 22 کروڑ فنڈ اکٹھا کرنے کی اپیل جاری ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اے ایم یو سٹی ہائی سکول علی گڑھ شہر کے نمائش میدان کے سامنے واقع ہے۔ اس کی بنیاد 1919 میں رکھی گئی۔

amu city school
اے ایم یو سٹی ہائی اسکول
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 6:14 PM IST

Updated : Jan 15, 2021, 10:13 PM IST

اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کی زمین 90 سال کی لیز پر تھی، جو راجہ مہندر پرتاپ سنگھ سے لی گئی تھی۔ گزشتہ برس اسکول کی زمین کی لیز ختم ہوگئی ہے۔ اس کے پیش نظر اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی کی جانب سے اسکول کی زمین خریدنے کے لئے 22 کروڑ فنڈز اکھٹا کرنے کی خصوصی اپیل کی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لیز پر لی گئی زمین دو حصوں میں موجود ہے۔ 1.9 ہیکٹر کے ایک حصے پر اے ایم یو سٹی ہائی سکول واقع ہے اور دوسرا حصہ اس کے پیچھے کی جانب موجود 1.2 ہیکٹر پر مشتمل ہے۔ دونوں ہی زمینوں کی لیز گزشتہ برس ختم ہوگئی۔

راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کی اولاد نے دونوں زمین واپس دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یونیورسٹی ہائی سکول کا نام راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام پر رکھا جاتا ہے تو ہم وہ آپ کو تحفہ کے طور پر اسکول والی زمین یونیورسٹی کو دے دیں گے۔

amu alumni appeal for raising funds for amu city school
اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کی زمین خریدنے کیلئے فنڈ کی اپیل

بقیہ دوسری 1.2 ہیکٹر (تکونی زمین) واپس کرنی ہوگی جس کو خریدنے کے لئے اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی کی جانب سے (تکونی زمین) کو خریدنے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس زمین کی قیمت تقریبا 22 کروڑ روپیہ ہے۔

اے ایم یو سابق طلبہ امور کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ موجودہ اے ایم یو سٹی ہائی سکول جو 90 سال کی لیز پر تھا، اس میں دو حصے ہیں ایک 1.9 ہیکٹر جہاں سٹی اسکول موجود ہے اور دوسرا تقریبا 1.2 ہیکٹر (تکونی زمین) ہے جو اسکول کے پیچھے کی طرف ہے تو یہ راجہ مہندر پرتاپ سے 90 سال کی لیز پر تھا۔ یہ لیز گزشتہ برس ختم ہو گئی۔

amu city school
اے ایم یو سٹی ہائی اسکول

لیز ختم ہونے کے بعد اب ان کی وارثین زمین واپس کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ان سے بات چیت ہوئی تو ان لوگوں نے یہ کہا ہے کہ جو اے ایم یو سٹی سکول والا پلاٹ ہے وہ ہم اے ایم یو کو اس شرط پر دے دیں گے کہ اسکول کا نام راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کے نام پر رکھا دیا جائے اور تکونی لینڈ آپ ہم کو واپس کر دیجیئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بات ایگزیکٹو کونسل (ای سی) میں بحث ہوئی تو یہ ہوا کہ اگر کوئی گلہ بھی پیسے دے کر جو آج کے سرکاری ریٹ کے مطابق تقریبا 22 کروڑ کی ہو رہی ہے تو اگر الومنائی کی مدد سے یہ رقم اکھٹا ہو جائے تو ان سے وہ تکونی زمین کو حاصل کر لیا جائے۔

ورنہ مجبوراً وہ تکونی زمین ان کو واپس کر دی جائے اور اسکول کا نام بدل کر ان کا تحفہ ہائی اسکول کے حق میں قبول کرلیا جائے، یہ بات ایگزیکٹو کونسل (ای سی) میں پاس ہوئی ہے جس کی روشنی میں یہ اپیل جاری کی گئی ہے۔

amu city school
اے ایم یو سٹی ہائی اسکول

مزید پڑھیں:

یوپی: کامل ۔ فاضل کی ڈگریوں کو تسلیم کئے جانے پر علما کا اظہار مسرت

اے ایم یو ایگزیکٹو کونسل (ای سی) میں بحث ہونے کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کا نام بدل کر راجہ مہندر پرتاب سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا، جس کے بعد وہ زمین یونیورسٹی کو تحفے کے طور پر مل جائے گی اور تکونی زمین خریدنے کے لیے اے ایم یو المنائی سے اپیل جاری کر فنڈ اکٹھا کرنے کی بات کی گئی ہے۔

Last Updated : Jan 15, 2021, 10:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.