ETV Bharat / state

اے ایم یو: کووڈ 19 کے پیش نظر تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل - ڈاکٹر راحت ابرار

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے پیش نظر بطور احتیاط تمام تعلیمی سرگرمیوں کو 22 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے تاہم یونیورسٹی اور اسکول کے امتحانات مقرر وقت پر ہوں گے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Mar 14, 2020, 7:35 PM IST

پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے افرا تفری مچی ہوئی ہے اور بھارت بھی اس سے الگ نہیں ہے اور اب تک اس جان لیوا وائرس سے 70 سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی خبر ہے جبکہ اسی کے پیش نظر تمام ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،ویڈیو

اسی طرح عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اس کے اسکولوں میں سبھی کلاسیز اور سیشنل ٹیسٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے تاہم یونیورسٹی اور اسکول کے امتحانات مقرر وقت پر ہوں گے۔

دوسری جانب مشیرآباد، ملاپورم اور کشن گنج میں اے ایم یو کے مراکز اپنی متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہدایت پر عمل کریں گے، اس کے ساتھ یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیز میں پی ایچ ڈی میں داخلے کے انٹرویوز کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس بابت ڈاکٹر راحت ابرار (ایسوسی ایٹ رکن انچارج شعبہ رابطہ عامہ) نے بتایا کہ یونیورسٹی کی سبھی کلاسز اور سیشنل کو 22 مارچ تک ملتوی کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں فیکلٹیز کے ڈین، تمام شعبہ کے انچارج، کالجز پرنسپلس اور یونیورسٹی کے دیگر حکام کی مشاورتی میٹنگ میں کیا گیا۔

یونیورسٹی کے طلباء کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور پر ہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور ان سبھی ہدایات پر عمل کریں جو کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حکومتی اداروں کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ اے ایم یو رجسٹرار نے زور دیا ہے کہ افواہوں اور فرضی خبروں پر اعتبار نہ کریں اور مصدقہ معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ دیکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.