ETV Bharat / state

Book On Strategic Theories اے ایم یو وائس چانسلر کے بدست اسٹریٹجک تھیریپیز کا اجراء

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے ایک خصوصی تقریب میں پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف، چیئرمین، شعبہ تحفظی و سماجی طب، اے ایم یو کی تصنیف ’اسٹریٹجک تھئریپیز‘ کا اجراء کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 7:58 PM IST

اے ایم یو وائس چانسلر کے بدست  اسٹریٹجک تھیریپیز کا اجراء

علی گڑھ:اجمل خاں طبیہ کالج میں ایک خصوصی تقریب میں اہتمام کیا گیا جس میں صدر شعبہ تحفظی و سماجی طب پروفیسر ایس ایم صفدر اشرف کی تصنیف ’اسٹریٹجک تھئریپیز‘ کا رسم اجراء عمل میں ایا۔

کتاب کے اجراء کے بعد پروفیسر گلریز نے کتاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء اور اساتذہ دونوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب علاج بالتدبیر پر مبنی ہے، جس میں امراض کی روک تھام کے پہلوؤں پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

اپنے صدارتی کلمات میں پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمٰن نے معیاری تحقیق کے لیے پروفیسر صفدر اشرف کی علمی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ پروفیسر فراست علی، ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محنت ہمیشہ دیرپا فوائد سامنے لاتی ہے۔اجمل خاں طبیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر بی ڈی خان نے شعبہ کی علمی کاوشوں میں کالج کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مہمان اعزازی پروفیسر سلمیٰ احمد، ڈین، فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اور ممبر انچارج، دواخانہ طبیہ کالج نے کمیونٹی ہیلتھ کی سہولیات کو بلند تر کرنے میں شعبہ کے تعاون کو سراہا۔

پروفیسر ایم ایم ایچ صدیقی، سابق ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن اور سابق چیئرمین، شعبہ علاج بالتدبیر نے کتاب کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے جدیدترین معلومات اور تحقیق میں اسے ایک اہم اضافہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Part Of chandrayaan 3 Mission اے ایم یو کے سابق طلبہ چندریان تھری مشن کا حصہ بنے

قبل ازیں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروفیسر صفدر اشرف نے یونیورسٹی برادری کے تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پی جی سیمینار روم میں اے سی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اسپانسرشپ اور انٹیگریٹیڈ کمیونٹی ہیلتھ عالمی کانگریس (ڈبلیو سی آئی سی ایچ 2024) کے لیے خاطر خواہ مالی تعاون کا بھی وعدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.