علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے گرلز ہائی اسکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ سیدہ لائبہ علی نے نوئیڈا میں اتر پردیش رورل اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کی 'رورل ڈربی اسکیٹنگ چمپیئن شپ' میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
اے ایم یو گرلز اسکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ سیدہ لائبہ علی نے حال ہی میں اترپردیش رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ریاستی سطح کی رورل ڈربی اسکیٹنگ چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
ریاستی سطح کی رولر اسکیٹنگ چمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سیدہ لائبہ علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اسکیٹنگ کا بچپن سے ہی شوق ہے، اس سے قبل بھی میں نے ضلع سطح پر گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں اور قومی سطح پر بھی حصہ لے چکی ہوں۔ حال ہی میں نوئیڈا میں منعقدہ ریاستی سطح کی چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جس کے لیے میں اپنے کوچ اکبر سر کے ساتھ والدین اور اللہ کا شکر ادا کرنا چاہتی ہوں۔
مزید پڑھیں: علی گڑھ: جشن یوم سرسید تقریب کا اہتمام
سیدہ لائبہ علی نے مزید کہا میں مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔
سیدہ لائبہ علی کی اس کامیابی پر والدین نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اسکول پرنسپل، وائس پرنسپل اور اسپورٹس ٹیچر محمد وسیم نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لائبہ کو مبارکباد پیش کی۔