ETV Bharat / state

علی گڑھ: اے ایم یو کی سو سالہ تاریخ پر مبنی کتاب منظرِعام پر - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ (1920-2020)

یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سال کی تاریخ سے متعلق ایک کتاب کا اجراء (17 اکتوبر 2021) سر سید ہاؤس میں عمل میں آیا۔ اس کتاب کا نام "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ (1920-2020)"ہے۔ یہ یونیورسٹی کی سو سال کی تاریخ سے متعلق ایک اہم، مستند اور نہایت خوبصورت کتاب ہے، جس میں یونیورسٹی کی تاریخ کو تصاویر کی مدد سے بیان کیا گیا ہے۔

اے ایم  یوکی سو سالہ تاریخ پر مبنی ایک کتاب شائع

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 3:18 PM IST

ریاست اترپردیش کی مشہور یونیورسٹی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سال کی تاریخ پر ایک کتاب شائع کی گئی ہے۔ 144 صفحات پر مشتمل اس کتاب کا نام 'علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ (1920۔2020) ہے۔ اس کتاب کو ٹائمز گروپ نے شائع کیا ہے۔

اے ایم یوکی سو سالہ تاریخ پر مبنی ایک کتاب شائع

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا قیام پارلیمنٹری ایکٹ کے تحت یکم دسمبر 1920 میں عمل میں آیا۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک عالمی شہرت یافتہ مسلم تعلیمی ادارہ ہے۔ جہاں پر مختلف مذاہب کے طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے گزشتہ برس دسمبر ماہ میں اپنے قیام کا سو سالہ جشن منایا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اس کے بانی سرسید احمد خان سے متعلق سینکڑوں کتابیں دیگر زبانوں میں شائع ہوچکی ہیں۔ لیکن کوئی بھی ایسی کتاب شائع نہیں ہوئی تھی جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوسالہ مکمل تاریخ، تاریخی تصاویر، دستاویزات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ہو۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ (1920-2020) نامی ایک کتاب کو شائع کیا ہے، جس میں دی گئی تمام معلومات، تصاویر، دستاویزات مستند ہیں۔ یہ کتاب 144 صفحات پر مشتمل ہے جس کو ٹائمز گروپ نے شائع کیا۔ کتاب کے ایڈیٹرز ڈاکٹر راحت ابرار، ڈاکٹر فائزہ عباسی اور محمد عاصم صدیقی ہیں۔

  • ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی یوم پیدائش کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سال کی تاریخ سے متعلق ایک کتاب کا اجراء (17 اکتوبر 2021) سر سید ہاؤس میں عمل میں آیا۔ اس کتاب کا نام "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ (1920-2020)"ہے۔ یہ یونیورسٹی کی سو سال کی تاریخ سے متعلق ایک اہم، مستند اور نہایت خوبصورت کتاب ہے، جس میں یونیورسٹی کی تاریخ کو تصاویر کی مدد سے بیان کیا گیا ہے۔

    اس کتاب میں تحریک آزادی میں علیگڑھ اور اے ایم یو طلبہ یونین کا کیا رول رہا اور یونیورسٹی کا 1920 کا پارلیمنٹری ایکٹ کیا ہے اور 1920 کے ایکٹ سے لے کر 1981 تک کے اے ایم یو ایکٹ میں کیا کیا تبدیلیاں ہوئیں، یہ سبھی ضروری اور تاریخی معلومات کو ہم نے اس کتاب میں درج کیا ہے تاکہ سبھی کو یونیورسٹی کی تاریخ اور مستند معلومات حاصل ہوسکیں۔

    مزید پڑھیں:علی گڑھ: اے ایم یو کے 'لوگو' میں ضرورت کے لحاظ سے تبدیلی کی گئی

    ڈاکٹر راحت ابرا نے بتایا کہ اس کتاب میں یونیورسٹی کے تمام وائس چانسلر، چانسلر، پدم بھوشن، بھارت رتن، سیاسی، سماجی، کھیل کود کے میدان میں یونیورسٹی کا نام قومی اور عالمی سطح پر روشن کرنے والے طلبہ کا ذکر ہے اور یونیورسٹی کے 1920 سے 1981 تک تمام ایکٹ بھی موجود ہیں۔ اس میں شامل کی گئی تمام تصاویر، دستاویزات، نام، تاریخ سب مستند ہیں۔ یہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سالہ تاریخ کی مکمل کتاب ہے۔

    144 صفحات پر مشتمل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سو سالہ تاریخ کی ایک مکمل مستند کتاب "علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ (1920-2020)" کو ایک اہم کتاب بتایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.