ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے گجرولا کے ایک نجی اسپتال میں ایک دن میں دو معصوم بچوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا، جس کے بعد ناراض گھر والوں نے اسپتال میں ہنگامہ برپا کر دیا اور وہاں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔
شہر کے محلہ آزاد نگر کے رہائشی عثمان کی اہلیہ کو چار جنوری کو ایک بیٹی پیدا ہوئی تھی لیکن بچی دودھ نہیں پی رہی تھی، جس کے بعد گھر والوں نے اسے گجرولا کے محلہ کاوی نگر میں ڈاکٹر جی کی تیاگی کے نرسنگ ہوم میں داخل کرا دیا۔
لیکن اس معاملے میں گھر والوں کا الزام ہے کہ 'ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کو دوائی دینے کے بعد بچی کو تکلیف ہونا شروع ہوگئی اور چند وقت بعد اس کا انتقال ہوگیا۔
دوسری جانب اسی علاقے کی ایک اور خاتون کا دو ماہ کا بیٹا بھی دوران علاج یہاں انتقال کرگیا، جسے گزشتہ 20 دسمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مزید یہ کہ اس اسپتال میں تیسرا واقعہ یہ ہے کہ حسن پور علاقہ کے رہنے والے امیش کی بیٹی کی بھی حالت یہاں خراب ہوگئی جس کے بعد اس اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے علاج کے لیے اسے دوسرے اسپتال ریفر کردیا۔
ایک دن میں دو بچوں کے علاج کے دوران موت ہوجانے سے گاجرولا علاقے سنسنی ہے۔