ETV Bharat / state

امروہہ: تین شاطر بدمعاش گرفتار - سرکل افسر ستیش چندر پانڈے

ضلع امروہہ کی حسن پور کوتوالی پولیس نے تصادم کے بعد تین شاطر ملزموں کو گرفتار کیا ہے، جن سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔

Amroha: Three scoundrels arrested
امروہہ: تین شاطر بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 3:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی حسن پور کوتوالی پولیس نے تین شاطر مجرموں کو گرفتار کیا ہے، جو علاقے میں چوری کی وارداتیں انجام دیتے تھے۔

امروہہ: تین شاطر بدمعاش گرفتار

حسن پور سرکل افسر ستیش چندر پانڈے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حسن پور کوتوالی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گاؤں گنگا چولی کے قریب مشتبہ لوگ نمودار ہوئے ہیں۔

اطلاع ملنے پر حسن پور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ان شرپسندوں کا محاصرہ کرلیا، تب شرپسندوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس نے ان تینوں ملزموں کو مقابلے کے دوران گرفتار کرلیا۔

Amroha: Three scoundrels arrested
امروہہ: تین شاطر بدمعاش گرفتار

پکڑے گئے ملزموں سے 3 غیر قانونی اسلحہ اور زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان کا نام رشی پال، پریمپال اور راج کمار ہے۔ یہ تینوں شاطر بدمعاش کسی واردات کو انجام دینے جا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.