ETV Bharat / state

امروہہ: شادی کے 24 گھنٹے بعد دولہا لاپتہ - groom went missing

امروہہ کوتوالی علاقے میں شادی کے بعد ایک دولہا اچانک غائب ہوگیا، جس کے بعد دولہا اور دلہن کے کنبہ کے افراد میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے گمشدہ کی رپورٹ درج کرکے دولہا کی تلاش شروع کردی ہے۔

Amroha: The groom went missing 24 hours after the wedding
امروہہ: شادی کے 24 گھنٹے بعد دولہا لاپتہ
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 5:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے کوتوالی علاقے کے محلہ شیوا دورا کے رہائشی مبین سلمانی کے بیٹے خورشید کی شادی 27 جنوری کو امروہہ دیہی علاقے کے ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ شادی کے 24 گھنٹے بعد دولہا خورشید اچانک کہیں لاپتہ ہوگیا ، جس کے بعد نوجوان کے اہل خانہ کا روتے روتے برا حال ہے۔

امروہہ: شادی کے 24 گھنٹے بعد دولہا لاپتہ

اس پورے معاملہ کی جانکاری دیتے ہوئے نوجوان کے والد مبین نے بتایا کہ اس کا بیٹا 27 جنوری کے بعد 29 جنوری کی رات اچانک لاپتہ گیا، جس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

نوجوان بیٹے کی یاد میں ماں اور شوہر کی یاد میں نئی دلہن کا برا حال ہو چکا ہے لیکن ابھی تک نوجوان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

دلہن انعم نے بتایا کہ اس کا شوہر رات کو کسی بات کو لیکر پریشان تھا، جس کے بعد وہ کمرے سے باہر نکلا تو واپس نہیں آیا۔

اب اس پورے معاملے میں پولیس نے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مسلسل اس نوجوان کی تلاش جاری ہے لیکن دو دن گزرنے کے باوجود بھی اس نوجوان کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

اس پورے معاملے میں امروہہ ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ لاپتہ فرد کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس ٹیمیں زیر تفتیش ہیں، نوجوان کے بازیاب ہونے کے بعد سارا معاملہ سامنے آجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.