امروہہ میں سی اے اے کی حمایت میں منعقدہ ریلی کی قیادت ریاستی وزیر کپل اگروال نے کی، ملک بھر میں سی اے اے کی مخالفت کے بعد بی جے پی اب حمایت میں پروگرام ترتیب دے رہی ہے۔
ریاستی وزیر کپل دیو اگروال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس رہنما پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی رہنما اکھلیش یادو پر تنقید کی۔
اس دوران وزیر مملکت کپل اگروال نے کہا کہ 'نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ کی شخصیات کے سامنے ان کے پاس(پرینکا گاندھی، اکھیلیش یادو) کچھ نہیں بچا ہے، یہ لوگ خود کو بہت چھوٹا محسوس کررہے ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، جو مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو نے کہا تھا یہ لوگ وہی کام ہم کر رہے ہیں لیکن اس کے بعد بھی پرینکا گاندھی ہم سے ناراض ہیں۔
پرینکا پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'پرینکا ان لوگوں کے پاس جارہی ہیں جو شر پسند ہیں، جن لوگوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جنہوں نے پولیس پر لاٹھیاں برسائیں، انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گھروں میں جاکر انہیں بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تب ان کی ذہنیت یہ ظاہر کررہی ہے کہ وہ ملک کے میں کیا چاہتے ہیں۔