امروہہ ضلع کی نگوا پولیس نے سات ایسے مجرموں کو حراست میں لیا ہے جو سنگین وارداتوں کو انجام دیتے تھے۔ پولیس نے ان لوگوں کے پاس سے غیرقانونی ہتھیار اور کـثیر رقم بھی برآمد کی ہے-
ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ کے کوتوالی نوگوا کی پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
پولیس نے رات میں چیکنگ کے دوران کچھ لوگو کو روکنے کے لیے کہا تو ان لوگو نے پولیس پر حملے کرنے کی کوشش کی۔ جس کے بعد پولیس نے ان سات لوگو کو اپنی حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں : بینک بدعنوانی معاملے میں 127 کروڑ کی املاک ضبط
اس واقع کے بعد امروہہ ایس پی وپین تندا نے بتایا کہ 'پکڑے گئے لوگ شاتر قسم کے مجرم ہے جو ضلع مرادآباد ضلع سمبھال اور ضلع امروہہ میں لوٹ اور چوری جیسی وارداتوں کو انجام دیا کرتے تھے۔
اس پی امروہہ نے کہا کہ 'ان ملزمان کے پاس سے چوری کے ایک لاکھ روپیے، دو لاکھ روپیے،غیر قانونی چار تمنچے اور کارتوس بھی برآمد ہوئیں ہے'۔