اترپردیش حکومت نے پان مسالہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی ہے لیکن جب امروہہ کے بازاروں کا جائزہ لیا گیا اور خاص کر امروہہ کی مشہور پان دوکانوں پر جا کر دیکھا تو یہاں کی تمام پان دوکانیں بند نظر آئیں۔
پان کھانے کے شوقین لوگوں سے جب بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ پان کی دوکانیں بند ہونے کی وجہ سے وہ امرود کے پتوں پر کٹھا اور چونا لگا کر اپنا شوق پورا کر رہے ہیں۔
لیکن اب ہلکے پان مسالہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی ہے اس کے باوجود بھی ابھی تک بازار میں پان مسالے کے شوقین افراد کے لیے پان مسالے دستیاب نہیں ہے۔
فی الحال ضلع امروہہ میں پان کھانے کے شوقین افراد کافی مایوس ہیں اور پان کی جگہ امرود کے پتوں پر کتھا چونا لگا کر اپنا شوق پورا کر رہے ہیں۔