ETV Bharat / state

امروہہ: جمعیت علمائے ہند کی مغربی اترپردیش یونٹ کا اجلاس

امروہہ ضلع کے زویا قصبے میں مغربی اترپردیش جمعیت علمائے ہند کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی سابق ​ہندوستانی سفیر پرتاپ سنگھ موجود رہے۔ اس اجلاس میں مغربی اترپردیش کے تمام اضلاعِ صدر اور جنرل سکریٹری بھی موجود رہے۔

Amroha: Meeting of Western Uttar Pradesh Unit of Jamiat Ulema-i-Hind
امروہہ: جمعیت علمائے ہند کی مغربی اترپردیش یونٹ کا اجلاس
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 12:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے قصبہ زویا میں جمعیت علمائے ہند کی مغربی اترپردیش یونٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مغربی اُتر پردیش کے تمام ضلع صدر اور جنرل سکریٹری موجود رہے۔

امروہہ: جمعیت علمائے ہند کی مغربی اترپردیش یونٹ کا اجلاس

اس اجلاس میں قومی اتحاد کے ساتھ ہندو مسلم اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے ہند کے متعدد اعلی عہدیدار مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ اس اجلاس میں متعدد ممالک میں ہندوستان کے سفیر رہے پرتاپ سنگھ بھی شامل ہوئے۔

جمعیت علمائے ہند کے ضلع امروہہ میں سرپرست، امروہہ جامع مسجد میں پرنسپل مفتی عفان منصورپوری نے جمعیت علمائے ہند کے زیرانتظام پروگرام کے بارے میں معلومات دی اور کہا کہ یہ پروگرام قومی اتحاد کو مستحکم رکھنے کے لئے کیا گیا ہے۔

Amroha: Meeting of Western Uttar Pradesh Unit of Jamiat Ulema-i-Hind
امروہہ ضلع کے زویا قصبے میں مغربی اترپردیش جمعیت علمائے ہند کا اجلاس منعقد ہوا۔

مفتی عفان منصورپوری نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ہندوستانی ہیں۔ ہم سب کے لئے باہمی اتحاد برقرار رکھنے اور ہندوستان کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔

مفتی عفان منصورپوری نے کہا کہ ہندو مسلم میں جھگڑا پیدا کرنے والے افراد اور تنظیم ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو مسلم قوتوں کو اسی طرح ان تنظیموں اور لوگوں سے مقابلہ کرنا ہوگا جس طرح اس ملک کے ہندو اور مسلمانوں نے انگریزوں کا مقابلہ کیا تھا اور اس ملک کو آزادی دلائی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ملک کی شناخت محبت ہندو مسلم اتحاد ہے اور ہمارا مقصد اسے برقرار رکھنا ہے۔

مہمان خصوصی سابق ​ہندوستانی سفیر پرتاپ سنگھ

ہندوستان کے سابق سفیر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ میں نے جمعیت علمائے ہند کے پروگراموں کو بہت قریب سے دیکھا ہے جو ہندوستان کی سالمیت اور اتحاد کے لئے ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کو ایسے پروگرام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس ملک کی سالمیت اور اتحاد برقرار رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.