ETV Bharat / state

رامپور میں قدیمی مزار کو مسمار کیا جانا شرمناک حرکت: جمیعت علماء - رامپور میں قدیمی مزار کو مسمار

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں صدیوں پرانے حضرت زنجیر شاہ میاں کے مزار کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسمار کئے جانے کی مذمت چاروں طرف کی جاری ہے۔ وہیں معروف عالم دین اور ضلع امروہہ کے مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کے صدر مفتی عفان منصور پوری نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

مفتی عفان منصور پوری
مفتی عفان منصور پوری
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 8:43 PM IST

دو روز قبل شہر رامپور کے قلعہ معلی میں موجود صدیوں سال پرانے مزار کو ضلع انتظامیہ کے ذریعہ رات کے اندھیرے میں مسمار کردیا گیا۔ جس کے بعد صدر مدرس و ناظم تعلیمات مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ مفتی سید محمد عفان منصور پوری نے ضلع انتظامیہ کی اس حرکت کو تکلیف دہ اور قابل مذمت حرکت بتایا ہے۔

رامپور میں  قدیمی مزار کو مسمار کیا جانا شرمناک حرکت

انہوں نے کہا کہ جس کام کو کرنے کی ہمت شرپسند عناصر نہیں کرپائے، ضلع انتظامیہ نے وہ کام کرکے اپنی شبیہہ خراب کردیا ہے اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔

معروف عالم دین نے رام پور میں پیش آمدہ واقعہ پر جمیعت علماء امروہ کی طرف سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ کو اس قدیم عمارت پر کوئی اعتراض تھا تو انہیں متولی حضرات کے نام نوٹس جاری کرکے قانونی کاروائی کرنی چاہیے تھی لیکن بغیر پیشگی اطلاع کے انہدام کی اتنی بڑی کاروائی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ضلع انتظامیہ ہی ایسی حرکتوں میں ملوث ہوگئی تو عوام کس سے انصاف کا مطالبہ کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں جس طرح قرآن پاک کی بے حرمتی ہوئی ہے، وہ بہت شرمناک ہے اور اس سے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔

مفتی عفان منصور پوری نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے قرآن پاک کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور بلا تاخیر منہدم شدہ عمارت کو پہلے کی طرح تعمیر کرائے۔

واضح رہے کہ رامپور کے مزار کو مسمار کئے جانے پر یہ مذمتی بیان امروہ ضلع کے مفتی عفان منصور پوری کی جانب سے جاری ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.