ETV Bharat / state

امروہہ: گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 6:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی گجرولا کوتوالی پولیس نے گاڑی چور گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ساتھ میں ان کے پاس سے 10 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی ہے ، اس گروہ  کا انکشاف ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے کیا ہے۔

امروہہ:گجرالہ پولیس نے گاڑی چور گروہ کا  پردہ فاش کیا

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وپن ٹنڈا کی قیادت میں جرائم پر قابو پانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں ، گجرالہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر گاؤں دریا پور کے قریب سے چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ ملزمین انکیٹ اور ارمان کو گرفتار کیا تھا۔

ان دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے پاس ہی کھنڈرات کی ایک کوٹھری سے کارتک نامی نوجوان کو 9 چوری کی موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کیا۔

اس پورے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاطر مجرم ہیں، یہ سبھی پٹرول پمپ، ہوٹل اور بھیڑ بھاڑ بھاڑ والے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے اور نمبر پلیٹ تبدیل کر کے اسے کسی ویران جگہ پر جمع کرتے تھے اور مناسب قیمت پر فروخت کرتے تھے۔ ملزمین تقریبا 2 ماہ سے گاڑی چوری جیسے کئی معاملات میں ملوث ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.