ETV Bharat / state

امروہہ: دوا ساز کمپنی سے دھواں اور بدبو پھیلنے سے سراسیمگی

امروہہ ضلع کے صنعتی قصبے گجرولا میں ایک دوا ساز کمپنی سے دھواں نکلنا شروع ہوا اور قلیل وقت میں ہی شہر میں دھواں دھواں ہوگیا جس سے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

دوا ساز کمپنی سے دھواں اور بدبو پھیلنے سے سراسیمگی

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 5:07 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے صنعتی قصبے گجرولا میں ایک دوا ساز کمپنی سے دیر رات اچانک سے دھواں اٹھا جس کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔

سی ایف او، کے ورما

جب کچھ لوگ گھروں سے باہر آئے تو انہیں بھی عجیب قسم کی بدبو کا احساس ہوا اور کچھ ہی دیر میں کمپنی کے آس پاس ہجوم اکٹھا ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ کمپنی کے گیٹ پر پہنچا لیکن انہیں کافی دیر تک کمپنی میں داخل ہونے سے روکے رکھا۔

یہ دھواں کمپنی کے ایک یونٹ سے نکل رہا تھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ دھواں اسکریپ جلنے کی وجہ سے پھیلا تھا جبکہ کچھ لوگ گیس لیکیج کی بات کر رہے تھے۔

اس معاملے میں جب سی ایف او، کے ورما کمپنی کے گیٹ پر پہنچے تو سکیورٹی گارڈ نے اُنہیں اندر جانے سے روک دیا تاہم سی ایف او نے سکیورٹی گارڈ سے سخت انداز میں بات کی تو گیٹ کھولا گیا۔

جب سی ایف او نے کمپنی سے دھواں نکلنے اور شہر میں پھیلنے کی بابت معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو کمپنی کا کوئی بھی ملازم صحیح بات بتانے کو تیار نہیں ہوا۔

اس پورے معاملے میں سی ایف او، کے ورما نے بتایا کہ کمپنی کے عہدیداروں سے بات کی جارہی ہے لیکن دھواں اور بدبو کی وجہ کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور اس کی وجوہات کی چھان بین کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.