سبزیوں کی کاشت کرنے والے کسان رام سنگھ سینی نے بتایا کہ ان کے کھیت لگی گوبھیاں پھول گئی ہیں، جس کی وجہ سے ان کو کھڑی فصل پر ہل چلانا پڑ رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کی وجہ سے سبزیاں دہلی نہیں جا پا رہی ہیں جس کے سبب سبزیاں برباد ہو رہی ہیں۔
امروہہ کے ایک اور کسان مہندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اُن کی گوبھی ایک روپیے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ مناسب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے-