امروہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وپن ٹڈا نے بتایا کہ گائے کے اسمگلروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔ اس کے بعد پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ اس کاروائی کے دوران ایک اسمگلر کے پیر میں گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی حالت میں اسے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
جبکہ پولیس نے پکڑے گئے گائے کے اسمگلر کے قبضے سے بڑے پیمانے پر گائے کے ذبیحہ میں استعمال ہونے والے سامان اور پستول کو قبضے میں لے لیا ہے ۔