ETV Bharat / state

غازی آباد:دودھ فیکٹری میں گیس کا اخراج، 2 کی حالت تشویشناک - غازی آباد ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے صاحب آباد کے صنعتی علاقہ میں واقع پارس دودھ فیکٹری میں گزشتہ شب امونیا گیس کے اخراج کے سبب کئی ملازمین بے ہوش ہوگئے۔ مذکورہ فیکٹری میں 25 ملازمین موجود تھے۔ محکمہ فائربریگیڈ کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے حالات پر قابو پالیا۔

گیس کا اخراج
گیس کا اخراج
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 10:15 AM IST

مذکورہ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پارس دودھ فیکٹری کا یہ پلانٹ کافی بڑا پلانٹ ہے۔ جہاں پر رات کے وقت ملازمین موجود رہتے ہیں۔ موقع واردات پر پہونچے چیف فائر آفیسر نے کہا کہ حالات پر قابو پالیا گیا ہے۔

گیس کا اخراج

بتایا جارہا ہے کہ امونیا گیس کا اخراج اس لئے ہوا کیونکہ فیکٹری میں والو لیک ہوگیا تھا۔ ملازمین نے اسے بند کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔ تاہم والو کو بند نہیں کیا جاسکا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر والو کو بند کیا۔

مزید پڑھیں:زہریلی گیس کے اخراج سے دو افراد کی موت، کئی کی حالت نازک

اطلاع کے مطابق دو ملازمین کی حالت تشویشناک ہے۔ امونیا گیس کے اخراج کے سبب فیکٹری میں افراتفری مچ گئی تھی۔ ساتھ ہی 25 ملازمین کی زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.