ETV Bharat / state

Jayant Chaudhary over Amit Shah: 'ملک کے مختلف خطوں میں فسادات بھڑکانے کیلئے امت شاہ ذمہ دار'

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 7:27 PM IST

رامپور کی تحصیل بلاسپور پہنچے راشٹریہ لوک دل کے قومی سربراہ جینت چودھری نے اپنی پارٹی کارکنان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرکے ملک کے موجودہ حالات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لاؤڈاسپیکر پر اذان تنازع پر جینت چودھری نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ نئے نئے مسائل کھڑے کر رہے ہیں۔ Jayant Chaudhary On Amit Shah

'ملک کے مختلف خطوں میں فسادات کو بھڑکانے کے لئے امت شاہ ذمہ دار'

رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور کی تحصیل بلاسپور پہنچے آر ایل ڈی سربراہ جینت چودھری نے ملک میں بڑھتے فرقہ وارانہ تشدد اور لاؤڈ اسپیکر پر اذان تنازع پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سب کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔ ان کے راج میں جس طرح سے فسادات بھڑکائے جا رہے ہیں کیا ان کی جوابدہی نہیں؟Jayant Chaudhary On Amit Shah

انہوں نے کہا کہ ایسا اس لئے کیا جاتا ہے کہ لوگ مہنگائی پر بات نہیں کر سکیں، بیروزگاری کتنی بڑھ رہی ہے اس کا سوال نہیں کر سکیں، پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمتوں پر بات نہیں ہو سکے، اس لئے اس قسم کے مسائل کو ہوا دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر گڈھے کیسے بھرنے چاہیے؟ اس پر بات ہونی چاہیے اور ہمیں ترقیاتی کاموں سے متعلق بات کرنی چاہیے۔

مذہبی جلوسوں میں غیر قانونی اسلحوں کو لہرائے جانے اور مساجد کے سامنے شرانگیزی والے نعرے بلند کرنے کے سوال پر جینت چودھری نے کہا کہ میں ہندو ہوں۔ میں اپنے مذہب کو مانتا ہوں اور مجھے کوئی یہ بتا دے کہ ہندو مذہب میں یہ کہاں لکھا ہے کہ آپ دوسرے مذہب کے لوگوں کو نیچا دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا تہوار اس طرح سے منائیں۔

جینت چودھری نے مزید کہا کہ ملک میں فسادات بھڑکائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ آگ لگ گئی تو پھر کسی کے قابو میں نہیں آنے والی۔ انہوں نے کہا کہ میں تو اس کے لئے ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ کو ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو بی جے پی کے لوگ کہتے ہیں کہ امت شاہ آئیرن مین ہیں، ان کے راج میں جس طرح سے فسادات کو بھڑکایا جا رہا ہے کیا ان کی جوابدہی نہیں بنتی؟

واضح رہے کہ اعظم خان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد جینت چودھری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوگی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ یوگی حکومت کے بلڈوزر سے متعلق جینت چودھری نے کہا کہ یہ غیر قانونی اور غیر آئینی عمل ہے۔ اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قصوروار ہے تو اس پر سسٹم کے ذریعے کارروائی ہونی چاہئے۔ Jayant Chaudhary criticizes UP government

یہ بھی پڑھیں: Jayant Chaudhary Meets Azam Khan Family: جینت چودھری کی اعظم خاں کے اہل خانہ سے ملاقات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.