اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وزیر داخلہ امیت شاہ اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا بی جے پی کے موجودہ رکن اسمبلی اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کے امیدورا ماسٹر تیج پال ناگر کے حق میں گھر گھر جاکر لوگوں سے ووٹوں کی اپیل کرہے تھے۔ امت شاہ جب تغل پور گاؤں پہنچے تو گاؤں والوں نے ان کی مخالفت شروع کردی ۔اور ان کے سامنے ہی مردا آباد کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔ Gujjars Protest Against Amit Shah
اس کے علاوہ گوتم بدھ نگر سے رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیرڈاکٹر مہیش شرما کے خلاف بھی گوجر برادری کے لوگوں نے نعرے لگائے۔ Amit Shah holds door-to-door campaign
بی جے پی کسان مورچہ مغربی اتر پردیش کے صدر تیجا گوجر نے کہا کہ گوجروں کے ایک تعلیمی ادارے میں امیت شاہ کو جانا تھا لیکن وہ نہیں گئے۔جسے گوجر اپنی توہین قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے مقامی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مہیش شرما نے ہمارے بزرگوں کی توہین کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ گریٹر نوئیڈا کے تغلپور گاؤں پہنچے۔ یہ گاؤں شہر کے وسط میں واقع پری چوک سے متصل ہے اور یہیں پر گوجر کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ واقع ہے۔ بی جے پی کسان مورچہ کے صدر تیجا گرجر کا کہنا ہے کہ "وزیر داخلہ امت شاہ کو گوجر سنسکرت شودھ سنستھان آنا تھا۔ پروگرا طے تھا کہ امیت شاہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ہمارے آباء و اجداد کے مجسموں پر پھول چڑھائیں گے۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ وزیر داخلہ چلے گئے۔ انہیں گوجر کلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نہیں لے جایا گیا۔ گوجر سماج کے افراد اس سے توہین محسوس کر رہے ہیں۔