امت شاہ جمعرات دیر شام لکھنو میں واقع ریاستی بی جے پی کے دفتر پہنچے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور حکمت عملی پر بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ BJP Core Committee Meeting بلائی ہے۔
میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ CM Yogi Adithyanat، دونوں نائب وزرائے اعلی کیشو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما اور ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر بی جے پی کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔ ان میں یوگی کابینہ کے تمام سینئر وزرا بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے وفد نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے وسیع جائزہ کے بعد جمعرات کو بتایا کہ مختلف جماعتوں نے کورونا بحران کے مدنظر بڑے عوامی اجلاس پر روک لگانے کی مانگ کی ہے۔
سمجھا جاتا ہے کہ شاہ کی صدارت میں دیر رات تک چلنے والی بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں انتخابی تشہیر کے موثر طریقوں سمیت دیگر اہم پہلووں پر غور وخوض کیا جائے گا۔
یو این آئی