ریاست اتر پردیش کی دارلحکومت لکھنؤ میں واقع امیر الدولہ پبلک لائبریری لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی قارئین کے لیے بند ہے اور لائبریری کا ڈیجیٹلائزیشن کام بھی چل رہا ہے۔
لائبریری میں بچوں کا کمرا الگ بنا ہوا ہے، جہاں پر چھوٹے کلاس کے بچے کھیل کھیل میں سیکھتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے ابھی تک بچوں کا کمرہ بند ہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران لائبریرین ہریش چندر نے بتایا کہ فی الحال کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی بچے کا کمرہ بند ہے، صرف ملازمین آرہے ہیں۔
اس کے علاوہ لائبریری میں ڈیجیٹلائزیشن کا کام بھی شروع ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن اور لائبریری کا کام مکمل ہونے کے بعد ہی بچوں کا کمرہ کھولنے کی جانکاری آپ صحافیوں کے ذریعے عوام کو دی جائے گی۔
امیر الدولہ پبلک لائبریری میں بچوں کو کھیلنے کے لئے لائبریری کا ممبرشپ فیس جمع کر کے حاصل کرنی ہوتی ہے۔ اس کے بعد وہی بچے وہاں جا کر پڑھ اور کھیل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:دیوبند: کورونا ویکسین کے تعلق سے افواہوں کا بازار گرم
لائبریرین ہریش چندر نے بتایا کہ چھٹیوں کے سیزن میں زیادہ بچے آتے ہیں جبکہ روزانہ آٹھ دس بچے ہی آتے تھے۔
لکھنؤ میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ پہلے کے مقابلے کم ہوا ہے لیکن بچوں کے لئے خطرہ زیادہ ہے۔ لائبریری میں بچوں کو جانے کی اجازت کب ملے گی، ابھی کچھ طے نہیں ہوا۔تاہم اس ضمن میں جلد جانکاری فراہم کی جائے گی۔