علی گڑھ سول لائن مسلم اکثریتی علاقے میں واقع خواتین کا معروف عامر نشاں بازار کے تاجر کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب خریدار نہیں پہنچنے سے فکر مند ہیں۔
علی گڑھ کا عامر نشاں بازار تقریبا ایک کلو میٹر لمبے میں پھیلا ہوا ہے۔ جہاں 80 فیصد دوکانیں خواتین اور بچوں کے سامان کی ہیں۔ یہاں 12 مہینے بڑی تعداد میں خواتین خرید و فروخت کرنے آتی ہیں لیکن کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی رمضان المبارک میں رونق تک نہیں ہے جس کی وجہ سے دوکان دار فکر مند ہیں۔
تاجر ارشد احمد نے خاص بات چیت میں بتایا کورونا کی دوسری لہر نے کاروبار کو پوری طرح متاثر کر دیا ہے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے خریدار بازاروں میں نظر نہیں آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم تاجر بہت پریشان ہے۔ رواں برس بھی رمضان المبارک کے مہینے میں خرید و فروخت نہیں ہوئی تھی اور اس سال بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہماری عید پھیکی ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان اور عید کی وجہ سے ہم نے قرض لے کر دکان پر مال بھرا تھا لیکن دوکان داری نہ ہونے کی وجہ سے سارا سامان ایسا ہی رکھا ہوا ہے۔
دکان پر کام کرنے والے ملازم روہت نے بتایا کہ دکان داری بالکل نہیں ہے، گرمی اور کورونا کی وجہ سے خریدار نہیں آرہے ہیں۔ بہت کم دکان داری رہ گئی ہے۔ رمضان اور عید کی وجہ سے ہمیں دوکان داری کی زیادہ امید تھی لیکن کورونا کی وجہ سے دوکان داری نہیں ہو رہی ہے۔