بارہ بنکی: ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی نُپور شرما کے خلاف بلائے گئے بھارت بند کا ملا جلا اثر دیکھنے کو ملا۔ بازار کے زیادہ تر دکانیں کھلی رہیں۔ اس دوران پولیس کافی مستعد نظر آئی۔ جمعہ کی نماز کے دوران کسی بھی قسم کا نظم و نسق نہ بگڑے اس کے لئے تمام مساجد میں پولیس فورس تعنات تھی۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ پر جمعہ کو پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں غستاخی کے خلاف بھارت بند کی اپیل دیکھنے کو ملی تھی۔ اس پیش نظر ریاست بھر میں پولیس کو الرٹ پر رکھا گیا تھا۔ Protest Against Nupur Sharmm In UP
بارہ بنکی شہر کی بات کریں تو تمام بازاروں میں کچھ دکانیں بند ضرور نظر آئیں، لیکن ان کے بند ہونے کی اصل وجہ کیا تھی یہ پتا نہیں چل سکا۔ دوسری جانب جمعہ کی نماز کے پیش نظر بارہ بنکی میں صبح سے ہی پولیس مستعد نظر آئی۔ تمام مساجد اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں پر پولیس تعینات اور گشت کرتے نظر آئی۔ جامعہ مسجد اور شہر کی عیدگاہ والی مساجد تو ایک دم چھاونی میں تبدیل تھیں، جمعہ کی نماز امن و امان کے ساتھ مکمل ہوئی۔ آئی جی ایودھیا خود بارہ بنکی آ کر تمام انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Bandh: بھارت بند سے متعلق افواہ کے پیش نظر رامپور میں ہائی الرٹ