ETV Bharat / state

بندروں کی پراسرار موت پر یو پی میں تشویش

ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں گذشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً 15 بندروں کی موت کے بعد علاقہ کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 2:18 PM IST

Updated : Apr 8, 2020, 3:07 PM IST

Amid corona outbreak, 15 monkey deaths create alarm in UP
کورونا کے چلتے اترپردیش میں 15 بندروں کی موت پر تشویش کا اظہار

اس سلسلہ میں پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے ۔

بریلی میں واقع انڈین وٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹرس نے پونسا گاؤں میں نمونیا کی وجہ سے بندروں کی ہلاکت کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ مردہ بندر جگر اور گردے کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔ طبی ماہرین کے مطابق کیڑے مار دوا کی آمیزش والا پانی پینے کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے، ایسا پانی کسان کاشتکاری کےلیے استعمال کرتے ہیں۔

ایک وٹرنری ڈاکٹر پرکاش نیر نے بتایا کہ ’زہر ملاہوا کھانا کھانے کی وجہ سے بھی بندروں کی موت ہوسکتی ہے‘، انہوں مزید کہا کہ بندروں کے پھیپھڑوں میں بھی سوجن تھی۔

تاہم مقامی لوگوں میں بندروں کی اموات پر تشویش ظاہر کی جارہی ہے اور ’اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں ان اموات کا تعلق کوروناوائرس سےتو نہیں ہے؟‘۔

Last Updated : Apr 8, 2020, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.