امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ تاج محل کا دیدار کرنے جائیں گے۔ ٹرمپ کے مجوزہ پروگرام کو لے کر اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود سکیورٹی نظام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
بتا دیں کہ پانچ رکنی امریکی ایڈوانس ٹیم تاج محل پہنچی۔ ٹیم نے اے ایس آئی اور سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں کے ساتھ تقریباً 2 گھنٹے تک تاج محل کا معائنہ کیا۔ ٹیم نے ہر اس جگہ کا جائزہ لیا جہاں سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔
پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے شلپ گرام سے تاج محل کے مشرقی دروازے تک معائنہ کیا۔ ٹیم نے اے ایس آئی اور سی آئی ایس ایف کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور مقامی لوگوں سے ان پٹ لیا۔ ٹیم اب اس رپورٹ کو وزیر اعلی یوگی کے سامنے پیش کرے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ دورے کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات کا دور جاری ہے۔ خود وزیر اعلی یوگی ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران اور امریکی ایڈوانس ٹیم کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ یوگی کے آگرہ پہنچنے اور جائزہ اجلاس کے انعقاد کی خبر نے پولیس اور انتظامیہ میں ہلچل مچا دی ہے۔
امریکی ایڈوانس ٹیم اور پولیس انتظامیہ کی ٹیم نے اپنے معائنے کی ایک رپورٹ تیار کی ہے۔ یہ رپورٹ اب وزیر اعلیٰ یوگی کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ اسی بنا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حفاظتی انتظامات کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔ امریکی ایڈوانس ٹیم نے شہر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ ٹیم خصوصی طیارے سے آگرہ پہنچی ہے۔ ٹیم اپنے ساتھ ایک خصوصی گاڑی بھی لے کر آئی ہے۔