ETV Bharat / state

بریلی: امن کمیٹی کی جانب سے ویکسی نیشن کیمپ

ضلع بریلی کے تاج پیلیس شادی ہال کے باہر منعقدہ ویکسی نیشن کیمپ میں اقلیتی طبقہ کے لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

بریلی: امن کمیٹی کی جانب سے ویکسی نیشن کیمپ
بریلی: امن کمیٹی کی جانب سے ویکسی نیشن کیمپ
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 6:18 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں امن کمیٹی کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں فی کیمپ میں تقریباً 200 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔

بریلی شہر میں واقع تاج پیلیس شادی ہال کے باہر لگے ویکسی نیشن کیمپ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگاوایا۔

امن کمیٹی کے صدر ڈاکٹر قدیر احمد کی جانب سے منعقدہ اس کیمپ میں شہر کے تمام معزز لوگوں نے بھی شرکت کی۔ درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ تنظیم علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی اور صدر کبیر داس اعزاز سے سرفراز ہو چکے جے سی پالیوال نے مشترکہ طور پر اس کیمپ کا افتتاح کیا۔

بریلی: امن کمیٹی کی جانب سے ویکسی نیشن کیمپ

اس موقع پر مولانا شہاب الدین رضوی نے کہا کہ 'کورونا مہلک وبا ہے۔ صرف احتیاط ہی اس وبا سے بچاؤ کا ایک طریقہ ہے۔ حکومتِ ہند نے جو گائڈ لائن جاری کی ہے، اُس پر عمل کرنا ہر بھارتیہ کا اہم فریضہ ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: عمر رسیدہ شخص کو پانچ مرتبہ ویکسین لگانے کا انکشاف، محکمہ صحت میں ہلچل

انہوں نے کہا کہ 'اسلام میں بھی اس کی وضاحت کی گئی ہے کہ اپنی جان بچانا فرض ہے اور حکومت کے فرمان پر عمل کرنا بھی ہر شہری کا اوّل فریضہ ہے۔ لہزا ایسے حالات میں یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم حکومت کی اپیل کو سنجیدگی سے لیں اور کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کی کوشش کریں۔'

مولانا شہاب الدین رضوی نے مزید کہا کہ 'ٹیکہ لگوانے کے متعلق کچھ لوگوں نے غلط فہمیاں بھی پیدا کر دی ہیں، لیکن اُن کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹیکہ لگوانے میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.