ETV Bharat / state

Jamat ul-wida Namaz in Aligarh علی گڑھ میں عقیدت اور احترام کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی - علی گڑھ میں جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی

ضلع علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعتہ الوداع کی نماز پُرامن ماحول میں سلامتی کے ساتھ ادا کی گئی۔

علی گڑھ میں عقیدت اور احترام کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 5:19 PM IST

علی گڑھ میں عقیدت اور احترام کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی

علی گڑھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں جمعتہ الوداع کی نماز عقیدت اور احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ وہیں عید الفطر کی نمازوں سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سبھی تھانوں میں پیس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے، جس میں مساجد کے ائمہ اور عیدگاہ انتظامیہ کے ذمہ دار افراد موجود رہے۔

آج جمعتہ الوداع کی نماز علی گڑھ کی تاریخی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں پُر امن ماحول میں ادا کی گئی حالانکہ گزشتہ روز علی گڑھ انتظامیہ نے سختی سے تاکید کی تھی کہ سڑکوں پر نماز ادا نہیں کی جائے گی، جس کو لے کر نمازی فکر مند تھے لیکن آج علی گڑھ کی جمع مسجد بھر جانے کے بعد خاصی تعداد میں نمازیوں نے جمعتہ الوداع کی نماز پولیس کی ہی موجودگی میں سڑکوں پر ادا کیں۔

نماز ادا کرنے کے بعد نمازیوں نے بتایا کہ کل عیدگاہ بھر جانے کے بعد احتیاط کے ساتھ آج ہی کی طرح عید کی نماز بھی سڑکوں پر ادا کریں گے۔ ہمارا مقصد ماحول خراب کرنا نہیں صرف نماز ادا کرنا ہوتا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی اور میئر امیدوار حاجی ضمیر اللہ نے بتایا آج ہم سب نمازیوں نے جمعتہ الوداع کی نماز میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔ ملک پر بری نظر رکھنے والوں کو دور اور بھائی چارہ قائم رکھنے کی دعا کی ہے۔ ضمیر اللہ نے مزید کہا اللہ ہمیں اتنی قوت دے کہ ہم ملک کو آگے بڑھا سکیں۔

علی گڑھ ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بعد نماز جمعتہ الوداع صحافیوں کو بتایا کہ تاریخی جامع مسجد سمیت علی گڑھ کے دیگر مقامات پر نماز پر امن ماحول میں ادا کی گئی ہے۔ کہیں بھی کسی ناخوش گوار واقع کی اطلاع نہیں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے تمام انتظامات اچھے کئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Jamat ul-wida Namaz in Gaya گیا میں عقیدت اور احترام کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی

سڑکوں پر نماز ادا کئے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ پہلے کے مقابلے ہماری اپیل کا اثر ہوا ہے۔ مساجد بھر جانے کے بعد ہی مسجد کے پاس ہی کچھ لوگوں نے نماز ادا کی تھی اور جہاں ادا کی وہ قومی اور ریاستی ہائی وے نہیں ہے اور نہ ہی بھیڑ والا علاقہ ہے جس سے دیگر لوگوں کو پریشانی ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.