اترپردیش: ضلع ہاتھرس کی ایک عدالت نے فیکٹ فائنڈنگ ویب پورٹل 'آلٹ نیوز' کے شریک بانی محمد زیبر کو 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ Alt News co founder Mohammed Zubair to 14 day judicial custody محمد زبیر کو فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے اور مذہبی جذبات مجروح کرنے و دیگر مجرمانہ دفعات میں درج مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ہاتھرس کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ(سی جے ایم) کی عدالت نے حال ہی میں زبیر کے خلاف وارنٹ جاری کیا تھا۔
بتا دیں کہ اترپردیش حکومت نے سیتا پور، لکھیم پور کھیری، غازی آباد، مظفر نگر اور ہاتھرس میں زبیر کے خلاف درج چھ معاملوں کی جانچ کے لئے آئی جی ڈاکٹر پریتندر سنگھ کی قیادت میں دو رکنی خصوصی جانچ ٹیم(ایس آئی ٹی)کی تشکیل دی ہے۔ Alt News co founder Mohammed Zubair to 14 day judicial custody
مزید پڑھیں:
اس سے پہلے سُپریم کورٹ نے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں سیتا پور ضلع میں زبیر کے خلاف درج ایک معاملے میں اس کی عبوری ضمانت اگلے حکم تک بڑھا دیا تھا۔ زیبر کے خلاف ہندو شیر سینا کے ضلع صدر بھگوان شرن کی شکایت پر گزشتہ یکم جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس میں ان پر تین ہندوسنتوں(یتی نرسنگھانند سروستی، بجرنگ منی اور آنند سوروپ) کو 'نفرت پھیلانے والا' کہنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے اپنے ٹویٹس کو لیکر اتر پردیش پولیس کی جانب سے درج کی گئی 6 ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست میں ان خلاف مقدمات کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ زبیر نے اتر پردیش میں درج 6 ایف آئی آر میں عبوری ضمانت بھی مانگی ہے۔