ETV Bharat / state

میرٹھ: عید الاضحی کے پیش نظر ڈی ایم سے جمعیت علماء کی ملاقات

میرٹھ میں عید الاضحی کی تیاریوں کو لے کر جمعیت کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان سے ملاقات کی نیز قربانی کے جانوروں کو لانے لے جانے میں کسی قسم دشواری نہ پیش آئے اور شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے نوچندی میدان کی جگہ مقرر کئے جانے کی مانگ کی۔

میرٹھ: عید الاضحی کے پیش نظر ڈی ایم سے جمیعت علماء کی ملاقات

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 7:30 AM IST

ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں عید الاضحی کے پیش نظر جمعیت علماء ہند (میرٹھ) نے ڈی ایم اور پولیس کپتان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عید الاضحی کی تیاریوں کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا اور عیدگاہ میں نماز کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

میرٹھ: عید الاضحی کے پیش نظر ڈی ایم سے جمیعت علماء کی ملاقات

دراصل میرٹھ میں عید الاضحی کی تیاریوں کو لے کر جمعیت کے وفد نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کپتان سے ملاقات کر کے قربانی کے جانوروں کو لانے لے جانے میں کسی قسم دشواری نہ پیش آئے اور شہر میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے نوچندی میدان کی جگہ مقرر کئے جانے کی مانگ کی۔

اس سب کے علاوہ عید گاہ میں قریب 200 لوگوں کو نماز کی اجازت کی مانگ کی گئی۔ ساتھ ہی کانوڑ یاترا کو لیکر شہر میں شیو بھکتوں کے گزرنے کو لیکر پولیس سے اعلی بندوبست کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Cabinet Reshuffle: نئے وزراء نے قلمدان سنبھال لیا

عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت کی جانب سے کئے جا رہے مطالبہ کا مقصد بھی یہی ہے کہ شہر میں کسی قسم کی بدعنوانی نہ ہو پائے اور اس سے بچنے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائے تاکہ سبھی کا تہوار پر سکون طریقے منایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.