ڈاکٹروں نے ہاتھوں میں تختیاں اور بینر لیکر احتجاج کیا۔ آئی ایم اے کی سیکریٹری پریتی گپتا نے کہا مرکزی حکومت جس طرح سے آیور وید اور یونانی ڈاکٹروں کو تقریباً دو سال کی ٹریننگ کے بعد ایلوپیتھی کا درجہ دینے جارہی ہے، یہ فیصلہ مریضوں کے لئے مہلک ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا بھارتی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ایلوپیتھی کے میڈیکل میں کوالٹی سسٹم نافذ کیا جائے، ہمیں ڈاکٹروں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ انکی کوالٹی کا خیال رکھنا ہوگا تاکہ ملک کو اچھی کوالٹی والے ڈاکٹر مل سکیں۔
مزید پڑھیں:
آیوروید شعبہ کے سابق صدر سے خصوصی بات چیت
مرادآباد کے سبھی ڈاکٹروں نے آئی ایم اے بینر کے تلے ایک ساتھ جمع ہوکر آیور وید اور یونانی کو کرائی جانے والی ٹریننگ کی مخالفت کرتے ہوئے ڈی ایم کی معرفت وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک میمورنڈم بھیج کر کہا ہے کہ ایسی ٹریننگ نہیں کرائی جانی چاہیے جس سے کہ مریضوں کو خطرہ ہو۔