اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں گٹھ بندھن کے رہنماؤں اور گٹھ بندھن کے سبھی 6 امیدواروں نے مظفر نگر کی نئی منڈی میں واقع ای وی ایم اسٹرانگ روم EVM Strong Room پر پہنچ کر ای وی ایم اسٹرانگ روم کا باریکی کے ساتھ معائنہ کیا۔
انھوں نے ضلع انتظامیہ سے کہا کہ وہ ای وی ایم کی حفاظت کے لیے اپنا نجی پہرا لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت پر اعتماد نہیں We do not Trust The Government مظفرنگر سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر پرمود تیاگی نے کہا کہ ہم نے ضلع پنچایتی انتخابات میں بی جے پی پارٹی کی ایمانداری دیکھ لی ہے۔
ہمیں الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ پر پورا یقین ہے لیکن بی جے پی کی حکومت پر بالکل بھی نہیں اس لئے ہم ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کی ہم الیکشن کمیشن کی بتائی گئی ہدایات پر عمل آوری کرتے ہوئے ای وی ایم کی نجی طور سے بھی پہرے داری کریں گے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کی ای وی ایم اسٹرانگ روم کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے بھی کی جائے۔